چیئرمین نیب اندھا  ۔۔ دوبارہ لانے کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔۔ شاہد خاقان عباسی

Sep 20, 2021 | 14:35:PM
چیئرمین نیب اندھا  ۔۔ دوبارہ لانے کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔۔ شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر محکمے میں کرپشن ہو رہی ہے مگر چیئرمین نیب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، حکومت کو ایسے ہی اندھے چیئرمین نیب کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ حکومت جسٹس (ر) جاوید اقبال کو آرڈیننس کے ذریعے دوبارہ چیئرمین نیب بنانےکی کوشش کی گئی تو ہم سپریم کورٹ تک جائیں گے اور اس خرابی سے پاکستان کی جان چھڑائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کی ملزمان سے ریکوری صفر ہے مگر براڈ شیٹ میں حکومت کے دس ارب روپے تک نکل چکے ہیں ، میری حکومت پانچ سال تک رہی ہے ہم پر کوئی کیس بنا کر تو دکھائیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ان کو امریکی صدر کال نہیں کر رہا ، حکومت منتظر ہے کہ جوبائیڈن کال کرے تو حکومت آگے بڑھے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے میاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس ملنے پر بات کرتے  ہوئے کہا کہ  شوکاز نوٹس ایسے ہی جاری نہیں ہو جاتے ، اگر کسی نے کسی کی شخصیت یا ذات پر بات کی ہو تو اسے اس کا جواب دینا پڑتا ہے۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان پر پاکستان کی پالیسی ہے کیا ، کیا اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا ہے ؟ پاکستان کی افغانستان میں ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے   کہ یہ خودمختار ملک ہے ، ایک ہمسائیہ ملک کے طور پر ان کی مدد کریں مگر وہاں فریق یا طرفدار نہیں بننا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:مردہ شخص کے جسم کا حصہ توڑ کر تقسیم کرنے والا خاندان منظر عام پر آ گیا