مردہ شخص کے جسم کا حصہ توڑ کر تقسیم کرنے والا خاندان منظر عام پر آ گیا

Sep 20, 2021 | 13:58:PM
مردہ شخص کے جسم کا حصہ توڑ کر تقسیم کرنے والا خاندان منظر عام پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک ایسا خاندان سامنے آیا ہے جو خاندان کے مرنے والے شخص کا ایک حصہ توڑ کر آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیتھ ٹیتھ اسٹوری  نامی ایک خاتون نے دنیا کے ساتھ ایک واقعہ شیئر کیا ہے اور لوگوں کی رائے بھی طلب کی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ برطانیہ کے شہر ویلز میں رہتی ہے اور اس کے سسرال میں میت کے دانت توڑ کر رکھنے کا عجیب رواج ہے۔

 رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ یہ ٹوٹے ہوئے دانت میت کے قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔ جو شخص میت کو سب سے زیادہ عزیز ہے اسے اسی کے مطابق دانت دیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام دانت جو کہ میت نے اپنی ساری زندگی میں جمع کئے ہیں وہ اس کے جسم کے ساتھ دفن کر دئے جاتے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ جب اس کے شوہر کی دادی فوت ہوئیں تو ساس نے دادی کاکا دانت اس کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔ جب خاتون نے دانت رکھنے سے انکار کیا تو اس کا شوہر اس سے کافی ناراض ہو گیا۔ خاتون نے دلیل دی کہ وہ نہ تو کسی کے دانت اپنے ساتھ رکھے گی اور نہ ہی وہ چاہے گی کہ مرنے کے بعد اس کے دانت توڑے جائیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کا خاندان بہت پیارا ہے لیکن اسے یہ رسم بالکل پسند نہیں آئی۔ خاتون کو لگتا ہے کہ شاید اس کا شوہر اسے طلاق دینے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

 برطانوی ویب سائٹ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  آخری رسومات ادا کرنے سے پہلے میت کے دانت توڑ کر خاندان والے عمر بھر اسے حفاظت کے ساتھ اپنے پاس رکھتے ہیں۔  

لوگوں نے خاتون کی پوسٹ پر کئی تبصرے کئے۔ ایک نے کہا ، "یہ ایک بہت ہی عجیب روایت ہے ، آپ کا شوہر یہ جان کر طلاق دینے کا سوچ رہا ہے کہ آپ اپنی لاش کے دانت نکالنے پر راضی نہیں ہوں گی۔

دوسرے نے لکھا کہ یہ پاگل پن کی انتہا ہے۔

ایک اور یوزر نے لکھا کہ یہ عجیب تو ہے لیکن یہ کسی کو نقصان تو نہیں پہنچا رہا ہے۔ آپ کو اس کے پیچھے کی کہانی ضرور جاننا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن جاری رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی