بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن جاری رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Sep 20, 2021 | 10:28:AM
بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن جاری رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران چند مقامات پرتیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لا ہور، سیا لکوٹ ، نارووال، خانیوال، ملتان اور بہاولنگر میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش جبکہ لاہور میں  چار روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان  ہے۔  بارشوں کے بعد گرمی کا زور مزید ٹوٹ جائے گا۔
 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ 
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 23 ستمبر سے 25 ستمبر کے دوران تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
 کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی کے باعث نقصانات کا خدشہ ہے۔ بارشوں کا آغاز 23 ستمبر کی شام سے ہوگا۔کراچی سمیت حیدرآباد، میرپورخاص ، تھرپارکر ، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ٹھٹھہ، بدین، دادو ، شہید بینظیر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
 کراچی میں موجود درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے ۔ شمال مغرب کی جانب سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے ، شام تک تیز سمندری ہواوں کے چلنے کا امکان ہے ۔

لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ 39 جبکہ خضدار میں 34ڈگری سینٹی گریڈ ،کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ،زیار ت میں 26جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ ژوب اور بارکھان میں زیادہ سے زیادہ35ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار جاری ۔۔ 40 افراد جاں بحق۔۔ 2ہزار167 نئے کیس رپورٹ