کورونا کے وار جاری ۔۔ 40 افراد جاں بحق۔۔ 2ہزار167 نئے کیس رپورٹ

Sep 20, 2021 | 09:57:AM
کورونا کے وار جاری ۔۔ 40 افراد جاں بحق۔۔ 2ہزار167 نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد انتقال کرگئے  جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار167 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد انتقال کرگئے  جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزار8ہوگئی۔  گزشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔

  پنجاب میں اب تک 12 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار270، خیبرپختونخوا 5 ہزار 412، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔  سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 388، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار790، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار242، بلوچستان میں 32 ہزار769، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل میں آنیوالے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی سکیورٹی کی تعریف کرتے ہیں ۔۔عاقب جاوید