پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت عملی کا عالمی میڈیا بھی معترف

Oct 20, 2025 | 20:45:PM
پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت عملی کا عالمی میڈیا بھی معترف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت علی کا عالمی میڈیا بھی گن گانے لگا ہے ، امریکہ کےمعروف نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ نے اس حوالے سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوئی جبکہ پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا  اعتراف کر لیا گیا ہے۔

 تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید ذکریہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے مابین پالیسی کا رُخ اچانک بدل دیا ہے، پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھنے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں۔

 مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے،جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا۔

 امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے، اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا میں ایمیزون ویب سروسز میں خلل،2 ہزار ویب سائٹس بند