ہندو برادری دیوالی کےحقیقی جذبےکو اپنائیں:بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہندو برادری دیوالی کےحقیقی جذبے یعنی ہمدردی،اتحاد اور امید کو اپنائیں۔
دیوالی تہوار کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب اور نفرت و تقسیم پر سچ، امن اور محبت ہی ہمیشہ فتح پاتے ہیں،قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے ایک ترقی پسند و جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں،پاکستان کی ثقافتی و قومی زندگی میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندو برادری دیوالی کے حقیقی جذبے یعنی ہمدردی، اتحاد اور امید کو اپنائیں،آپ کی زندگیاں دیوالی کی روشنیوں کی طرح ہمیشہ خوشیوں، ہم آہنگی اور خوشحالی سے جگمگاتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مریم فاطمہ سے طلاق،اداکارحارث وحید نے خاموشی توڑ دی