مریم فاطمہ سے طلاق،اداکارحارث وحید نے خاموشی توڑ دی

Oct 20, 2025 | 16:12:PM
 مریم فاطمہ سے طلاق،اداکارحارث وحید نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار حارث وحید نے پہلی بار اداکارہ مریم فاطمہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔
حارث وحید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکار نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، ایک پروڈکشن ہاؤس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ بائسپس کو بہتر دکھانے کے لیے انجیکشن لگوالیں اور کچھ رنگ گورا کرنے والی کریموں کے نام بھی بتائے لیکن انہوں نے یہ سب کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔
طلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حارث وحید نے کہا کہ وہ اپنی طلاق کے لیے تیار نہیں تھے،ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی طلاق نہیں ہوئی بلکہ یہ ایک ذاتی یا یہ کہہ لیں کہ باہمی فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں مشکلات آتی ہیں تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ زندگی کا یہی طریقہ ہے، ہر انسان زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے، ان کے ساتھ کچھ الگ نہیں ہوا، اس میں کوئی شک نہیں کہ جب یہ سب ہوا تو انہیں دکھ ضرور ہوا لیکن ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے، زندگی اسی کا نام ہے، ہمیں جینا ہے، مشکلات کا سامنا کرنا ہے، اور آخرکار مرنا بھی ہے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا والدین بن گئے
حارث وحید نے کہا انہوں نے خود کو یہ سوچ کر تسلی دی کہ جو کچھ ہوا، وہ ہونا ہی تھا۔
واضح رہے کہ حارث وحید نے 2018 میں اداکارہ مریم فاطمہ سے شادی کی تھی، تاہم 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔