علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔
علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں,علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں مزیدنیچے آگئیں،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔