نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

Oct 20, 2023 | 16:32:PM
نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل ، سول ایوی ایشن نے شیڈول بھی جاری کر دیا۔ 

سول ایوی ایشن نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹر فلائٹ کاشیڈول جاری کردیا ، سی اے اے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نواز شریف غیرملکی ایئر لائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525 پر اسلام آباد پہنچے گے ،فلائٹ پاکستانی  وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے دبئی سے اڑان بھرے گی جبکہ دوپہر ساڑھے 12بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی ،خصوصی پروازسہ پہر اڑھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی ،خصوصی پرواز میں 150افراد کی کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیرقانونی مقیم پنجاب چھوڑ دیں ، ورنہ کریک ڈاؤن ہو گا، محسن نقوی