غیرقانونی مقیم غیر ملکی پنجاب چھوڑ دیں ، ورنہ کریک ڈاؤن ہو گا، محسن نقوی

Oct 20, 2023 | 16:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں  کو ملک چھوڑنے کی تنبیہ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی  ڈیڈ لائن دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت  اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف درج کیسز کے چالان کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، پنجاب میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم  دے دیا،ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن  کا بھی اعلان کر دیا۔

چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری قانون،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ،کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔