اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون بازیاب

Oct 20, 2022 | 17:35:PM
مانگا منڈی پولیس, پاکپتن, مقدمہ, بازیاب
کیپشن: لڑکی خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکپتن سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی کلثوم بی بی کو مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد بازیاب کروا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کلثوم بی بی دربار پاکپتن شریف سلام کی غرض سے گئی جہاں اسے اکبر سمیت اسکے تین نامعلوم ساتھیوں نے اغوا کر لیا  اور مانگا منڈی لے جا کر نہر والی بستی کے ایک گھر میں محبوس رکھا اور ایک ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ 

کلثوم بی بی کے پھو پھو زاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  کلثوم بی بی کو  مانگا منڈی سے بازیاب کروا یا تاہم ملزموں کو تا حال گرفتار نہ کیا جا سکا۔