سام سنگ اور ٹِک ٹاک نے ہاتھ ملا لیے

Oct 20, 2022 | 15:37:PM
سام سنگ اور ٹِک ٹاک نے ہاتھ ملا لیے
کیپشن: سام سنگ اور ٹِک ٹاک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سام سنگ اور ٹِک ٹِک نے مل کر ایک نیا میوزک میکنگ ٹول لانچ کردیاہے۔

اب ٹک ٹاک پر میوزک بنانا بہت آسان ہوگیا ہے، سام سنگ اور ٹک ٹاک کے درمیان تعاون سے بنایا گیا نیا میوزک ٹول لانچ کردیا گیا ہے جس کا نام سٹیم ڈراپ ( StemDrop) ہے۔ یہ ٹک ٹاک پر موسیقی کی ریکارڈنگ اور مکسنگ کے لیے ایک نیا فارمیٹ پیش کرتاہے۔

مقبول ٹی وی شوز کے تخلیق کار سائمن کوول جو اس منصوبے کےتخلیقی ہدایت کار ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو میوزک بنانے میں آسانی ہوگی اور ان کو وسیع تر سامعین تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔