عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے جلوے

Oct 20, 2022 | 14:37:PM
عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے جلوے
کیپشن: پوسٹر ’مون رائز‘
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے ان کی ایک نئی میوزک ویڈیو ’مون رائز‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جس میں ایک بھارتی اداکارہ اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گی۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنا بند کردیا ہےتو آپ غلط ہیں۔ 

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی میوزِک ویڈیو ’مون رائز‘ کا پوسٹر شیئرکیا ہے۔ گلوکار کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایمی جیکسن کی تصویر آویزاں ہے۔