کراچی: فورسز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Oct 20, 2022 | 13:29:PM
کراچی: فورسز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد سے گرفتار ٹارگٹ کلر بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تربیت یافتہ ہے۔ ملزم وسیم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، ٹارگٹ کلر 2013ء میں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی