لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

Oct 20, 2022 | 13:20:PM
لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 2 ڈاکو ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، شہری کی اطلاع پر ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد ڈولفن اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، قبضے سے آٹھ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت سلیم جبکہ ہلاک ہونے والے کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے۔