بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر ۔۔ تحقیقات کا فیصلہ

Oct 20, 2021 | 13:40:PM
سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال نہ کرنے کا نوٹس لے لیا
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔
 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزر احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کئے لیکن پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں ہے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتی حکم پرعمل نہیں ہو سکتا جس پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ
جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ سیکرٹری صاحب کے تحریری جواب میں یہ بات موجود ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھیجی تھی جبکہ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جو بھی ذمہ دار ہوااسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک۔ انٹر کے پرچوں کی ری چیکنگ۔۔ ڈیڈ لائن مقرر۔۔ فی پیپر کتنی فیس؟