میٹرک۔ انٹر کے پرچوں کی ری چیکنگ۔۔ ڈیڈ لائن مقرر۔۔ فی پیپر کتنی فیس؟

Oct 20, 2021 | 10:17:AM
میٹرک انٹر کے پرچوں کی ری چیکنگ
کیپشن: میٹرک انٹر طلبا فاءل فوفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی ری چیکنگ کے لئے  یکم نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور بورڈ کے مطابق تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء کو یکم نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، یکم نومبر تک درخواستیں جمع نہ کرانے والے طلباء کے پرچوں کی ری چیکنگ نہیں کی جائے گی۔

لاہور بورڈ نے ری چیکنگ کے لئے فی پرچہ 11سو روپے فیس مقرر کی ہے، طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ری چیکنگ کے لئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست جمع ہونے کے بعد طلباء کو بورڈ آفس بلایا جائے گا جہاں انہیں ایگزامینر کی موجودگی میں پرچے دکھائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ میٹر ک کے نتایج  2 لاکھ 88 ہزار چھ سو سترہ طلبہ کامیاب جبکہ صرف غیر حاضر طلبا کو فیل قرار دیا گیا۔

چیئر مین بورڈ لاہور کا کہناتھا کہ میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا،60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

 ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا مزید کہنا تھا کہ فیل طلبہ کے لئے  سپیشل امتحان11 دسمبرسےلیاجائےگا ، سپیشل امتحان غیرحاضر اورنمبروں سےناخوش طلبہ دےسکیں گے۔  

یہ بھی پڑھیں: سردی یا گرمی۔۔۔آج موسم کیسا رہے گا۔۔24 نیوز کی خبر پڑھیں