جنت مرزا کی نئی دلکش تصاویر وائرل۔۔۔۔مداحوں کے تبصرے

Oct 20, 2021 | 10:17:AM
جنت مرزا نے اپنی تازہ تصاویر شئیر کر دیں
کیپشن: جنت مرزا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)معر وف ٹک ٹاک اسٹار بیرون ملک ہونے کے باوجود بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آرہی ہیں، انہوں نے جاپان سے اپنی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔جنت مرزا جوکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر منفرد اور خوبصورت ویڈیوز بناکر پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بنی ہیں، ان دنوں جاپان میں اپنی چھٹیاں گُزار رہی ہیں۔

 اس حوالے سے جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ اُنہوں نے جاپان میں لیں، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جنت مرزا نے جمپ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

جنت مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔‘ٹک ٹاک اسٹار کی ان تصاویر پر اُن کے منگیتر عُمر بٹ سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ جنت مرزا نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنی بہن کو تنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      کان سے فون لگائے خاتون بچے سمیت گٹر میں جاگری