’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی سنسنی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد مشہور ہوئی تھیں، ان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔
عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔
اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔
عائشہ نے بتایا کہ وہ میٹرک مکمل کر چکی ہیں مگر تعلیم میں کبھی بھی سب سے آگے نہیں رہیں، انھوں نے انکشاف کیا کہ ’’میں سکول میں مشکل سے پاس ہوتی رہی، یہاں تک کہ میٹرک میں 3 بار فیل ہوئی،آخرکار سہیلوں کے زور زبردستی سے سکول جانے کے باعث کامیاب ہوسکی۔
میں پڑھائی میں اتنی تیز نہیں کہ دوسروں کی طرح آگے بڑھ سکوں، اسی لیے اب میں ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں؛ ٹرمپ اور ممدانی میں کل جوڑ پڑیگا،دنیا کی نظریں سخت سیاسی مخالفوں کی ملاقات پر ٹکی ہوئی