وفاقی دارالحکومت میں ضلعی ٹیموں کی مؤثر مانیٹرنگ ،ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی برقرار

Nov 20, 2025 | 20:46:PM
وفاقی دارالحکومت میں ضلعی ٹیموں کی مؤثر مانیٹرنگ ،ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی برقرار
کیپشن: ڈینگی وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ضلعی ٹیموں کی مؤثر مانیٹرنگ سے ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی برقرارہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کی موجودہ صورتحال سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری  کر دی گئی،انسدادِ ڈینگی عملے نے ایک روز میں 23 گھروں میں فیلڈ سپرے آپریشن مکمل کیا۔ شہر کے حساس مقامات پر 1,038 پوائنٹس پر فوگنگ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈینگی سرویلنس مہم کے تحت 25,973 مقامات کی تفصیلی انسپکشن مکمل ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 5 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،نئے کیسز میں سے 3 کا تعلق  رورل ایریاز سے جبکہ 2 مریضوں کا تعلق اربن ایریاز سے ہے۔اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں 11 مریض زیرِ علاج ہیں تمام کی حالت اطمینان بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

46 اوپن پوائنٹس پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق پر انسدادِ ڈینگی عملے نے ہنگامی کارروائی مکمل کی،کمرشل ہاٹ سپاٹس مسلسل زیرو پر برقرارہے، شہر میں ڈینگی رسک نمایاں حد تک کم ہے۔لاروا سرویلنس کے دوران کوئی نیگیٹو پوائنٹ رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈی سی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ مسلسل نگرانی اور فوری ریسپانس کی وجہ سے اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی آئی، کمرشل ہاٹ سپاٹس پر زیرو رپورٹنگ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا نمایاں ثبوت ہے۔

عرفان میمن کامزید کہناتھا  کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے سخت جرمانے عائد کیے اور ذمہ داران کو موقع پر گرفتار کیا گیا، شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ڈینگی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، موجودہ صورتحال برقرار رہی تو اسلام آباد کو بہت جلد ڈینگی فری شہر قرار دے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:12ہزار روپے میں فروخت ہونیوالا چلغوزے  کی قیمت زمین پر آ گری , کتنے روپے فی کلو میں دستیاب؟شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: