پاکستان میں انتشار اور دہشتگردی کی مرتکب مجرمہ کو امریکی عدالت نے سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بیرون ملک بیٹھ کر نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں پاکستان میں دہشتگردی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔پاکستان میں انتشار اور دہشتگردی کی مرتکب مجرمہ کو امریکی عدالت میں سزا سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت میں ایم کیو ایم (لندن) کی سرگرم کہکشاں حیدر کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہئے، کہکشاں حیدر خان کو بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی،کہکشاں حیدر نے ایم کیو ایم (لندن)کے لیے بھرتی اور سہولت کار کے طور پر کام کیا،کہکشاں حیدر پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے لیے رقوم منتقل کرتی رہی ہے۔ امریکی عدالتی ریکارڈ کے مطابق کہکشاں حیدر نے کراچی میں آتش زنی/پیٹرول بم حملوں کی منصوبہ بندی کی،کہکشاں نے امریکہ میں بیٹھ کر فنڈز جمع کیے، ہدف کا انتخاب کیا اور حملہ آوروں کے لئیے اسلحہ خریدنے میں مدد کی،بیرون ملک بیٹھ کر کراچی کو نشانہ بنانے اور دہشت گردی کی سازش میں کردار ادا کیا،
کہکشاں حیدر نے ایف بی آئی سے اپنی شمولیت کے بارے میں بھی جھوٹ بولا، امریکی عدالت،جنوری 2023 میں کہکشاں نے ایک شخص کو کراچی میں دو پنجابی ملکیت والے پیٹرول پمپس پر آتش زنی کرنے کے لیے بھرتی کیا، کہکشاں حیدر نے امریکہ میں ایم کیو ایم (لندن) کے کارکنوں سے رقوم جمع کر کے پاکستان بھجوائیں تاکہ ان حملوں کی ادائیگی کی جا سکے،20 فروری 2023 کو پاکستان میں کہکشاں کے ساتھی نے انہیں کراچی کے ایک پیٹرول پمپ پر آتش زنی کی واردات کی خبری تصاویر بھیجیں،23 فروری 2024 کو ایف بی آئی ایجنٹس نے کہکشاں سے ان واقعات کے بارے میں گھر پر انٹرویو کیا جس میں اس نے کئی جھوٹ بولے،فروری 2025 میں اپنے اعترافی بیان کے دوران کہکشاں نے تسلیم کیا کہ یہ سب جھوٹے بیانات تھے،ہکشاں حیدر نے مسلسل خود کو ایک نام نہاد "انسانی حقوق کی کارکن" کے طور پر پیش کیا۔کہکشاں حیدر نے مہرنگ، جبران ناصر اور اسی طرح کے دیگر انتشاری حلقوں کی کھل کر حمایت کی ۔
امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ امریکی سرزمین کو بیرون ملک دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے،یہ سزا واضح کرتی ہے کہ؛ پاکستان مخالف نیٹ ورکس اپنی اصلیت چھپانے کیلئے مقامی چہروں اور سیاسی بیانیوں کا سہارا لیتے ہیں، پاکستان کے خلاف سرگرم عمل بیرون ملک رپوش دیگر دہشتگرد بھی جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، بیرونِ ملک مقیم فرد خواہ وہ کسی بھی سیاسی جھکاؤ سے ہو اشتعال انگیزی اور دہشگردانہ کارروائیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، سید پور میں 18 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی