چیف آف ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا24 نومبر کو اسلام آباد میں انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیف آف ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں ہوگی،اس ایونٹ کا اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت سرینا ہوٹلز اور پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مشترکہ طور پر انعقاد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن عامر نواز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیمپئن شپ میں 17 عالمی رینکنگ پلیئرز کی شریک ہوں گے ،مصر،جاپان، ہانگ کانگ، چین ملائیشیا، سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی ایکشن میں دکھاٸی دیں گے۔سات پاکستانی اسکوائش پلیئرز بھی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں ورلڈ نمبر 42 کریم الحمامی ٹاپ سیڈ، ورلڈ نمبر 43 نور زمان سیکنڈ سیڈ بھی شریک ہوں گے۔سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل 28 نومبر کو اسلام آباد میں کھیلا جاٸیگا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور، سید پور میں 18 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی