’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشد ندیم)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ارشد ندیم کو سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد، انھوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور فیملی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کر کے قوم کو خوشیاں دیں، آج ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے، ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں کو مسترد کر دیا