پی پی رہنما نبیل گبول نے عمران خان کو لیاری سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

Nov 20, 2022 | 21:36:PM
پیپلزپارٹی، رہنما نبیل گبول، عمران خان، لیاری سے الیکشن، لڑنے کا چیلنج،
کیپشن: عمران خان اور نبیل گبول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے عمران خان کو لیاری سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا۔

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ عمران خان تم کہتے تھے ریاست مدینہ پاکستان کو بناو¿ں گا،ریاست مدینہ والے وہ گھڑی نہیں بیچتے جس پر خانہ کعبہ ہو،آپ کی یہ گھڑی پاکستان کے عوام دوبارہ توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے۔

جلسے کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں آئندہ لیاری سے الیکشن میں تم ہی کھڑے ہونا۔

پی پی رہنما نثار کھوڑونے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان تم میر جعفر میر صادق بن گئے،یہ عوام کا ملک ہے بھٹو کا ملک ہے ،تم کہتے تھے میں چھ سیٹوں پر جیتا ہوں ،پاکستان میں 275 کے قریب سیٹیں ہیں ،ارے ہم نے تمہیں ہرا کر دکھا دیا ،ہم تمہارا ڈرامہ سمجھ گئے،پی پی رہنما نے کہاکہ ابھی تم کسی پر ٹکو تو سہی ،میں بلاول بھٹو صاحب کوسلام پیش کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: نامور اداکارہ اسماعباس کا سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر ردعمل سامنے آگیا