بلدیاتی ترمیمی قانون کا معاملہ، ایم کیو ایم حکومتی جواب کی منتظر

Nov 20, 2022 | 20:07:PM
سندھ، بلدیاتی ترمیمی قانون، حلقہ بندیوں کا معاملہ، ایم کیو ایم، حکومت سندھ، جواب کے منتظر
کیپشن: ایم کیو ایم اور پی پی رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں بلدیاتی ترمیمی قانون اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان حکومت سندھ کے جواب کے منتظر ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی تمام تر تجاویز سے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا ہے، سندھ حکومت ایم کیو ایم کی بیشتر تجاویز ماننے کو تیارہے، سندھ حکومت چند روز میں مشاورت کے بعد اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔

ذرائع کاکہناہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ پہلے ہی حکومت سندھ مان چکی ہے، حیدرآباد یونیورسٹی کے حوالے سے جگہ بھی مختص کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کا کا میاب اپینڈکس آپریشن، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کردی