فیفا ورلڈ کپ: افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے سعودی ولی عہد دوحہ پہنچ گئے

Nov 20, 2022 | 11:32:AM
فیفا ورلڈ کپ: افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے سعودی ولی عہد دوحہ پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

دنیائے فٹبال کا سب سے بڑا میلہ آج سے قطر میں سجے گا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا، فٹبال کا تاج سر پر سجانے کے لیے 32 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ افتتاحی میچ آج میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: انتظار کی گھڑیاں ختم، دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ آج سے سجے گا