انتظار کی گھڑیاں ختم، دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ آج سے سجے گا

Nov 20, 2022 | 11:23:AM
انتظار کی گھڑیاں ختم، دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ آج سے سجے گا
کیپشن: فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شائقین فٹبال کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں دنیائے کھیل کا سب سے بڑا عالمی میلہ آج قطر میں شروع ہوگا، افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور میوزک کے تڑکے سے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے اہم شخصیات پہنچ گئیں ۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔

پہلے مرحلے میں 32 ٹیمیں 8 گروپ میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہرگروپ سے دو ٹیمیں گھر اور 2 ٹیمیں آگے جائیں گی۔ ناک آؤٹ مرحلہ 3 دسمبر سے شروع ہوگا۔