پہلے ٹی ٹونٹی میں مین آف دی میچ کے با وجود حسن علی پر سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید

Nov 20, 2021 | 12:56:PM
حسن علی، بلے باز ، باہر، جانے کا اشا رہ کر رہے ہیں
کیپشن: حسن علی بلے باز کو باہر جانے کا اشا رہ کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)لگتا ہے کہ حسن علی پر پاکستانی کر کٹ کے مدا حوں کا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کیونکہ بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود  اب بھی وہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نےگزشتہ روز بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔  حسن علی نے میچ کے دوران بنگلادیش کے بیٹر نورالحسن کو آؤٹ کیا مگر انہو ں نے روایتی انداز  کی بجائے نور کو ہاتھ کے اشارے سے پویلین کی طرف جانے کا اشارہ کیا۔

جس پر  کچھ صارفین حسن علی کو میچ میں شاندار کارکردگی پر داد دے رہیں تو کچھ صارفین ان کے اس بدتمیز رویے پر ان پر تنقید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ،آج پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے میچ میں مدمقابل