وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابنگلہ دیشی سینئر سول سرونٹس کے وفد کا دفتر خارجہ میں خیر مقدم 

May 20, 2026 | 18:53:PM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابنگلہ دیشی سینئر سول سرونٹس کے وفد کا دفتر خارجہ میں خیر مقدم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی سینئر سول سرونٹس کے وفد کا دفتر خارجہ میں خیر مقدم کیا۔

ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی وفد پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت تین ہفتہ ایگزیکٹو پروگرام کیلئے پاکستان میں موجود ہے، 53 برس بعد یہ دورہ دوطرفہ ادارہ جاتی تبادلوں میں اہم سنگ میل قراردیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق نالج کوریڈور کا آغاز اگست 2025 میں ڈھاکہ میں کیا گیا، 5 سال میں 500 وظائف کا اعلان کیا گیا،اب تک 74 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت اور روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش سے دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست ،قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا