پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سینیٹ میں قرارداد منظور ہو گئی

May 20, 2026 | 18:47:PM
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سینیٹ میں قرارداد منظور ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سینیٹ میں قرارداد منظور ہو گئی۔
نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی جس کا عنوان “پاک چین دوستی اور بھائی چارے کی تجدید” کہے۔ اس قرارداد کو  سینیٹ نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اہداف پر مبنی ہیں۔ 

اسحاق ڈار نے کہا، 75 برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔  پاک چین دوستی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے۔ 

وزیر خٓرجہ نے  دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سیاسی، معاشی، تزویراتی اور عوامی روابط کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، آہنی دوستی کو آئندہ نسلوں تک لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھین: 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری کا الرٹ جاری