ایف آئی اے کی کارروائی،معروف ٹک ٹاکرکی غیرقانونی ٹریول ایجنسی پکڑ ی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب مقبول)ایف آئی اے فیصل آباد کے سب آفیسربشیر خان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکرذیشان احمدکی غیرقانونی ٹریول ایجنسی پکڑ لی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان سوشل میڈیاپرذیشان ٹریول والاکے نام سے اکاؤنٹ چلارہا تھا۔
ٹریول ایجنسی سے آصف علی،دلاور،منور،واجد اوردانش احمد گرفتار ہوئے ہیں،ملزمان شہریوں کو جھانسہ دیکر بوگس ویزا اورورک پرمٹ فراہم کرتےتھے۔
ملزم ذیشان نے احسن علی کو آٹھ لاکھ کے عوض دبئی کا بوگس ویزا تھمادیاتھا،ٹریول ایجنسی سے بڑی تعدادمیں غیر قانونی ویزےاوردیگر موادبھی برآمدہواہے۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارش؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
ذیشان ٹریول والا فرارہے اورتلاش کیلئے ایف آئی اے کی کارروائی جاری ہے،ملزمان کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد نے مقدمہ درج کرلیاہے۔