چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی ملاقات

May 20, 2024 | 16:24:PM
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی ملاقات
کیپشن: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل ملاقات کر رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورتِ حال اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر گفتگو کی،دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا،جنرل اینگس کیمبل نے علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کی بھی تعریف کی۔

 جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل اینگس جے کیمبل کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔