دلہن شادی چھوڑ کر امتحان دینے پہنچ گئی

May 20, 2023 | 11:07:AM
دلہن شادی چھوڑ کر امتحان دینے پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات میں اکثر کچھ ایسا ہو جا تا ہے جو یقین کرنے میں نہیں آ تا،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے شہر جھانسی میں پیش آیا جہاں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سنٹر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک امتحانی مرکز میں تمام لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سجی سنوری دلہن کو آتے دیکھا،کرشنا راجپوت بی اے فائنل کی طالبہ ہیں اور شادی والے دن ان کا سوشیالوجی کا پرچہ تھا۔

دلہن کرشنا راجپوت کا کہنا تھا کہ میرے لئے امتحان بھی اتنا ہی اہم اور ضروری تھا جتنا کہ شادی،پرچہ دینے کے بعد میری رخصتی ہوگی، دلہن کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے  صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  9مئی واقعات!ملوث خواتین کیلئے خصوصی رعایت