کراچی میں عیدالفطر کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں عیدالفطر کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کی سیکیورٹی کےلیے جامع پلان مرتب کرلیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہر قائد میں 12 ہزار 145 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، کراچی ساؤتھ میں 4 ہزار 302، ایسٹ میں 3 ہزار 813 اور ویسٹ میں 4 ہزار 30 اہلکار تعینات ہوں گے۔
کراچی پولیس ترجمان کے مطابق تمام اہم عیدگاہوں، بڑی مساجد اور امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ سندھ کی سیہون شریف پر حاضری