مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر کے اجتماعات،خادم الحرمین الشریفین کی عید کی مبارک باد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے۔
امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید ہے، ترکیہ اور برطانیہ سمیت یورپ میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔
بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیامیں عید الفطر کل ہوگی۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی شہریوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باددیتے ہوئے عید الفطر پر عالم اسلام کے نام پیغام میں بین الاقوامی امن واستحکام کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی لاریجانی کی شہادت آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے بڑا سانحہ قرار
سعودی فرمانروا کا پیغام وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا ۔