ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین : امریکی صدر نے ایران سے جنگ کو شطرنج سے تشبیہ دیدی

Mar 20, 2026 | 08:15:AM
ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین : امریکی صدر نے ایران سے جنگ کو شطرنج سے تشبیہ دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں، امریکی صدر نے ایران سے جنگ کو شطرنج سے تشبیہ دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران سے جنگ شطرنج کا ایک بڑا کھیل ہے اور ہم بہت ہوشیار لوگوں سے یہ شطرنج کھیل رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔

قبل ازیں ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرتا، اسرائیل ایران کے اہم ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگی صورتحال پر غصے کے باعث ایران کے گیس فیلڈ پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی لاریجانی کی شہادت آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے بڑا سانحہ قرار