لاہور ہائیکورٹ کے 22 ججز کا پنجاب کی 19 یونیورسٹیز میں بطور ممبرسینڈیکیٹ کا از سرنو تقرر

Mar 20, 2024 | 23:26:PM
لاہور ہائیکورٹ کے 22 ججز کا پنجاب کی 19 یونیورسٹیز میں بطور ممبرسینڈیکیٹ کا از سرنو تقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے 22 ججز کا پنجاب کی 19 یونیورسٹیز میں بطور ممبرسینڈیکیٹ کا از سرنو تقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد ججز کی انتظامی ذمہ داریوں کا از سر نو تعین کیا گیا ہے ،،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کاپنجاب یونیورسٹی کا بطور ممبرسینڈیکیٹ تقرر کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان پنجاب یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ ہوں گے, جسٹس شجاعت علی خان  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ممبر سینڈیکیٹ مقرر کیے گئے ہیں ،جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور  میں ممبر سینڈیکیٹ  ،جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن  نادرا حسن  لاء ڈیپارٹمنٹ کنیڈ کالج آف وومن میں ممبر بورڈ آف سٹیڈیز،جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں  ممبر سینڈیکیٹ ،،جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ممبر سینڈیکیٹ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی وکلاء کی شامت آ گئی، حکام نے اہم فیصلہ کر لیا

اسی طرح جسٹس صداقت علی خان  پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی روالپنڈی میں ممبر سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ،جسٹس شمس محمود مرزا جی سی یونیورسٹی لاہور ممبر سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ ،جسٹس سید شہباز علی رضوی بہاولدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے ممبر سینڈیکیٹ ، جسٹس فیصل زمان اور جسٹس  مسعود عابد نقوی یونیورسٹی لاء کالج لاہور کے ممبر آف گریجویٹ سٹیڈیز کمیٹی ،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چوہدری محمد اقبال ڈیپارٹمنٹ آف لاء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ممبر بورڈ آف سٹیڈیز مقرر کئے گئے ہیں۔

مزید براں جسٹس شاہد کریم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ، لمز ،کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ،جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے ممبر سینڈیکیٹ ،جسٹس محمد سرفراز ڈوگر  محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے ممبر آف سینڈیکیٹ ،جسٹس طارق سلیم شیخ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ممبر آف سینڈیکیٹ ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبر بورڈ آف گورنرز ،جسٹس انوارِ الحق پنوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے ممبر آف سینڈیکیٹ مقرر کئے گئے ہیں ،جسٹس محمد وحید خان ،، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی روالپنڈی کے ممبر سنڈیکیٹ  جبکہ جسٹس عاصم حفیظ   نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کئے گئے ہیں۔