میٹا کی فیسبک ، انسٹا گرام بلیو ٹک فیس 5.99یورو کرنے کی پیشکش

Mar 20, 2024 | 21:36:PM
میٹا کی فیسبک ، انسٹا گرام بلیو ٹک فیس 5.99یورو کرنے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(این این آئی) دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ نے  فیسبک اور انسٹا گرام  پر بلیوٹک  کے خواہشمند صارفین کو خوشخبری سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 9.99 یورو سے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے،میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا تھاکہ ہم نے ایک اکاﺅنٹ کےلئے بلیو ٹک کی ماہانہ فیس کو 9.99 سے 5.99 اور کسی بھی اضافی اکاﺅنٹس کےلیے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی ۔ میٹا کے وکیل ٹم لیمب نے یوروپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس عمل کو کچھ وقت بعد تیزی سے مکمل کیا جائے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بالکل مستحکم رہے اور کسی وجہ سے اس میں فرق نہ پڑے۔انہوں نے مزید کہا اسی لیے ہم نے ایک سنگل اکاونٹ کی فیس کو 9.99 سے کم کرکے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ کسی بھی اضافی اکاونٹ کی فیس 4 یورو مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماد اظہر نے استعفیٰ دے دیا