ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،شیڈول کا اعلان ہوگیا

Mar 20, 2024 | 14:36:PM
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم میں 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔

یہ پاکستان کی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 25-2022  کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی۔ 3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید 2 مقدمات میں بری

میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچ شام ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے جبکہ  ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔