چیئرمین پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Mar 20, 2024 | 12:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ 

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کیے گئے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت دے دی۔

مزید پڑھیں:  رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتیں سےآسمان پر، شہری پریشان

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے۔ 

نیسپاک حکام کی جانب سے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی گئی۔ اس اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، جنرل مینجر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔