رنچھوڑ لائن کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Mar 20, 2023 | 10:42:AM
رنچھوڑ لائن کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امتیاز علی) شہر قائد کے علاقے رنچھوڑ لائن میں شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رنچھوڑ لائن گلی نمبر 3 میں پیش آیا، مقتولہ دو بچیوں کی ماں تھی اور ملازمت کرکے گھر کا گزر بسر کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد، سالگرہ کی تقریب میں مقامی فنکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر عتیق کوئی کام نہیں کرتا تھا اور کئی کئی دن تک گھر بھی نہیں آتا تھا، مقتولہ کا اس کے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کا شور اہل محلہ کو سنائی دیتا تھا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔