ویرات کوہلی کو بڑا جھٹکا، انوشکا شرما کا بقیہ ساراوقت پہلے پیار کو دینے کا فیصلہ 

Mar 20, 2022 | 20:39:PM
ویرات کوہلی، اہلیہ انوشکا شرما، پہلے پیار، اداکاری، فیصلہ،
کیپشن: ویرات کوہلی، انوشکا شرما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا سارا وقت اپنے پہلے پیار ’اداکاری‘ کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 
انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پروڈکشن کمپنی کلین سلیٹ فلمز سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنی انوشکا شرما اور ان کے بھائی کارنیش شرما نے مل کر 2013 میں شروع کی تھی، جس نے کچھ فلموں کے ساتھ ڈراما بھی پروڈیوس کیا ہے۔ پروڈکشن کمپنی سے علیحدہ ہونے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ”میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی وقت میرے ہاتھ میں ہے اسے میں اپنے پہلے پیار ’اداکاری‘کیلئے مختص کروں گی۔“
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس پروڈکشن کمپنی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا، جبکہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ سب سے قابل شخص کارنیش ہمارے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔“ساتھ میں انہوں نے اپنے بھائی اور اس کی کمپنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کارنیش اور ان کی پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی مداح رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل