ماہرہ خان کے بھائی کی گرل فرینڈ سے منگنی ، اداکارہ نے ہونیوالی بھابھی کی تصاویر شیئر کردیں

Mar 20, 2022 | 18:46:PM
اداکارہ ماہرہ خان، بھائی، گرل فرینڈ، منگنی
کیپشن: ماہرہ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے بھائی حسان خان نے گرل فرینڈ لیلا سیفی سے منگنی کرلی۔ 
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی حسان خان اور بھابھی لیلا سیفی کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسان خان نے اپنی منگنی پر سفید لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کی منگیتر نے بھی ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ماہرہ خان نے اپنی انسٹا سٹوری کے کیپشن میں بھابھی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے بھائی ایک صحافی ہیں جبکہ ان کی منگیتر ڈی جے آرٹسٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان اسمبلی کا ووٹ تصور ہو گا یا نہیں؟پی پی رہنما اعتزاز احسن کا بڑا بیان