عمران خان کی باتیں بڑی اور طرز عمل اتنا ہی کم ظرف ہے،شہباز شریف

Mar 20, 2022 | 16:05:PM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار جاتا دیکھ کر اخلاق، اصولوں اور نظریات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے آٹا چینی دوائی اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، اور وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ  عمران خان نے جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا، تاریخ ان کو جھوٹے، ناکام، کرپٹ اور بد زبان شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے، اسلام، جمہوریت اور مغربی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں، مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کر اخلاق، اصولوں اور نظریات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔

  اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، کرپشن اور ہر محاذ پر ناکامیوں کے ریکارڈ عوام بھول سکتے ہیں نہ ہی پاکستان، تاریخ انہیں جھوٹے، ناکام، کرپٹ ترین اور بد زبان ترین شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    کوچ اورکار میں تصادم،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق