کوچ اورکار میں تصادم،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Mar 20, 2022 | 15:49:PM
کار اور کوچ میں تصادم، فائل فوٹو
کیپشن: کار اور کوچ میں تصادم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوٹری میں انڈس ہائی وے کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق  سہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ اور کار مں تصادم ہوگیا، دلخراش واقعے میں کار میں سوار 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچادیا گیا، جائے وقوعہ پر 4 افراد دم توڑ چکے تھے، جب کہ 3 افراد نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔  جاں بحق ہونے والے تمام افراد کار میں سوار تھے۔

 پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اور یہ فیملی دادو کے علاقے میہڑ سے تعلق رکھتی ہے، ابھی تک کی معلومات میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، ان کے چار بچے اور کار ڈرائیور شامل ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جب کہ کوچ میں سوار 8 افراد بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کینیڈا۔کلہاڑی بردار نےمسجد میں گھس کر متعدد افراد زخمی کر ڈالے