کینیڈا۔کلہاڑی بردار نےمسجد میں گھس کر متعدد افراد زخمی کر ڈالے

Mar 20, 2022 | 13:43:PM
مسجد میں حملہ، فائل فوٹو
کیپشن: مسجد میں حملہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں ایک کلہاڑی بردار شخص نےمسجد میں گھس کر متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت مذکورہ ملزم کلہاڑی سے حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئےنمازیوں نے حملہ آور کو قابو میں کر لیا۔متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

 دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

 The attack on congregants at the Dar Al-Tawheed Islamic Centre is incredibly disturbing. I strongly condemn this violence – which has no place in Canada – and I’m keeping the community in my thoughts today. I also want to applaud the courage of those who were there this morning.