پی سی بی کا بڑا اعزاز جاوید میاں داد کے نام

Mar 20, 2022 | 08:36:AM
جاوید میاں داد،
کیپشن: جاوید میاں داد فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی سی بی کا بڑا اعزازپاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے اپنے نام کرلیا۔ جاوید میانداد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے جاوید میانداد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔اس موقع پر جاوید میاندادنے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔


جاوید میانداد نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم اور اپنے ملک کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے۔ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کیا کرتے تھے۔ اپنے کیرئیر کی ہر اچھی اننگز کو ماضی میں چھوڑ کر مستقبل پر نظر جمایا کرتے تھے۔اس سے قبل وسیم اکرم، فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری۔۔ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان