ورلڈ کپ 2027 کی ٹیم کو عوامی بحث کا حصہ نہیں بنائیں گے:بھارتی بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے واضح کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2027 کے لیے ٹیم کی منصوبہ بندی اور کھلاڑیوں سے متعلق مشاورت کو عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی اس وقت صرف ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ دونوں سابق کپتانوں کی ورلڈ کپ 2027 میں شمولیت کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ٹیم سے متعلق تمام فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہیں اور انہیں میڈیا کے سامنے لانا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور دیگر متعلقہ حکام کے درمیان ٹیم کے مستقبل کے بارے میں مسلسل مشاورت جاری رہتی ہے۔
بی سی سی آئی سیکریٹری کے مطابق یہ فیصلے اسٹریٹجک نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان کا اعلان یا تفصیلات صرف بورڈ کی سطح پر ہی محدود رکھی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ