پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر قرض معاہدے پر دستخط

Jun 20, 2026 | 17:41:PM
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر قرض معاہدے پر دستخط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان 70 کروڑ ڈالر مالیت کے قرض معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ قرض انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذیلی پروگرام "ایس پی ون" کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قرض کی مجموعی رقم میں سے 25 کروڑ ڈالر رعایتی شرائط پر دیے جائیں گے، معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔

اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر نے کہا کہ یہ ایک اہم اور انقلابی نوعیت کا پروگرام ہے، جس کا مقصد انشورنس شعبے میں نئی کمپنیوں کے داخلے کو آسان بنانا اور صنعت میں منصفانہ مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سرکاری اثاثوں کے بیمے میں نجی انشورنس کمپنیوں کی شمولیت کو بڑھایا جائے گا، جبکہ ریگولیٹری نظام اور صارفین کے تحفظ کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ