گلیشئر تلے دب کر باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

Jun 20, 2025 | 17:20:PM
گلیشئر تلے دب کر باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام ناران سوہنی آبشار میں گلیشئر گرنے سے 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاح گلیشئر والی سوہنی آبشار کے قریب فوٹو سیشن کروارہے تھے کہ اچانک گلیشئر نیچے دب گیا،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا جن میں باپ بیٹا اور ایک کزن شامل ہیں۔

مقامی افراد اور پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق افراد کا تعلق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی